They are 100% FREE.

منگل، 17 ستمبر، 2019

برطانوی فارنزک آرگنائزیشن نے جج ارشد ملک کی ویڈیو ز کے اصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کردی

برطانوی فارنزک آرگنائزیشن نے جج ارشد ملک کی ویڈیو ز کے اصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کردی
لندن : برطانوی فارنزک آرگنائزیشن نے جج ارشد ملک کی ویڈیو ز اصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کردی ، 43 صفحات پر مشتمل فارنزک آرگنائزیشن رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔
جیونیوز کے مطابق برطانیہ کی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اور آڈیوز کو مستندی اور اصلی قراردیدیاہے ۔برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ کورواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکرٹری آف سٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر کی جانب سے تصدیق اور مہر لگائی گئی ہے ۔ وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمز زجالی نے کی ہے
برطانوی فارنزک آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور وڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاءفرم کی ہدایت پر اوریجنل وڈیو فراہم نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق فارنزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو، ویڑول ایونٹس کو مکمل طور پر سنکرونائزڈ کیا گیا جس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیںہے اور جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز مستند اور اصلی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں