They are 100% FREE.

پیر، 30 ستمبر، 2019

سرکاری تحویل میں موجود رانا ثنا اللہ کی گاڑی کے ٹائر تک چوری کرلیے گئے

سرکاری تحویل میں موجود رانا ثنا اللہ کی گاڑی کے ٹائر تک چوری کرلیے گئے
لاہور: انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ خان کی گاڑی کے پرزے غائب ہونے پر لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
رانا ثناءاللہ خان کی جانب سے انسداد منشیات عدالت میں گاڑی کے پرزے غائب ہونے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے اے این ایف کورٹ کے جج خالد بشیر نے لوکل کمیشن مقرر کرنے کا حکم دے دیا اور اس سے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ مانگ لی۔
رانا ثناءاللہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی گاڑی اے این ایف کے قبضے میں ہے، گاڑی کے الائے رم اور ٹائروں سمیت متعدد پرزے غائب کر دیے گئے ہیں۔ گاڑی کے پرزوں کی گمشدگی سے متعلق معلومات لی جائیں۔
قبل ازیں ایک پیشی کے موقع پر پر میڈیا سے گفتگو میں بھی رانا ثناءاللہ نے اے این ایف پر لاکھوں روپے کے پرزہ جات چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں