They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی

ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
لاہور : پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام تر اختیارات سپریم کونسل کو دیدئیے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ خود آنکھوں سے دیکھا۔ ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن کی چیئرمین شپ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مجھے تصنیف و تالیف کے بے پناہ کام اور صحت کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے میں سیاست اور پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیاں چھوڑ رہا ہوں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عام انتخابات 2018ء سے قبل ہی عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
23 جون 2018ء کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کوئی کارکن اور عہدیدار الیکشن 2018ء میں حصہ نہیں لے گا۔ الیکشن کے بعد قوم میں مایوسی پھیلنے والی ہے، لہٰذا الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہدکی موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس ملک میں کرپشن کے خلاف جنگ نہیں ہوئی، ملک میں پہلے سے زیادہ مایوس کن صورت حال پیدا کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں