They are 100% FREE.

جمعرات، 12 ستمبر، 2019

کراچی دنیا بھر میں بھنگ کے استعمال میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا......

بھنگ کے استعمال میں کراچی دنیا بھر میں کس نمبر پر آگیا ؟ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی سوچ میں پڑ جائیں گے
کراچی: شہر قائد بھنگ کے استعمال میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا،بین الاقوامی سروے کے ادارے نے دنیا بھر میں بھنگ کے استعمال، اس کی قانونی حیثیت اور مختلف شہروں میں قیمت کے حوالے سے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے مطابق سروے میں 120 ممالک سے معلومات اکٹھی کی گئیں جس کے مطابق سال 2018 میں سب سے زیادہ بھنگ امریکی شہر نیویارک میں استعمال کی گئی جس کا تخمینہ 77.44 میٹرک ٹن ہے۔اس فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 41.95 میٹرک ٹن یعنی 41 ہزار 950 کلوگرام بھنگ استعمال کی گئی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ، امریکی شہر لاس اینجلس، مصر کا دارالحکومت قاہرہ اور بھارتی شہر ممبئی بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر ہیں۔اس فہرست میں لندن، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں