They are 100% FREE.

بدھ، 18 ستمبر، 2019

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا,..خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے:پاکستان پیپلز پارٹی

خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے:پاکستان پیپلز پارٹی
اسلام آباد: نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔خورشید شاہ کو آج نیب کورٹ میں طلب بھی کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنمااور سابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ہے اور یہ گرفتاری تب کی گئی جب قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے،خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بھی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قومی یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں،عزم بھی ہے اور ہم سب ساتھ بھی ہیں،ایک ایسا ممبر قومی اسمبلی جو اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکا ہو اُن کو سپیکر کو اطلاع کئے بغیر اپنے مذموم مقاصد  کو آگے لے جانے کے لئے گرفتار کر لیا ہے ،اس ملک میں کوئی تو رول آف لا ہونا چاہئے ،قومی اسمبلی کاسیشن چل رہا ہے،کانفرنس کےبائیکاٹ کی بات نہیں ہے ،کشمیر میں ریاستی تشدد چل رہا ہے اور ہمیں لگتا ہےکہ پاکستان میں اسی طرح کاریاستی تشدد جاری ہے ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے ؟ یہ آپ کس طرح کی بات چیت کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں