They are 100% FREE.

منگل، 24 ستمبر، 2019

تباہ کن زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی زلزلے کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی

تباہ کن زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
اسلام آباد : تباہ کن زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زلزلے کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی، پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ان علاقوں میں تباہ مچ گئی ہے۔
جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں آزاد کشمیر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جو جاری ہیں۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔
،این ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1700دے سکتے ہیں۔ زلزلہ زدگان میں انتظامیہ اور عوام ہیلپ لائن 1700پر رابطے میں رہیں۔میرپورآزاد کشمیر میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کی ہدایت پر پا ک فوج اور ایوی ایشن کی ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں کی جانب روانہ ہوئیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قومی زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق منگل کی سہ پہر تقریباً 4 بجکر 2 منٹ پر ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز جہلم کے شمال میں پانچ کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ 5.8 شدت کے اس زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، لاہور، فیصل آباد، پشاور، چنیوٹ، ڈسکہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر، منڈی بہائوالدین اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور اپنے ٹیلیفون پر اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں