They are 100% FREE.

ہفتہ، 28 ستمبر، 2019

عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کاذکربہت اچھے انداز میں کیا، خواجہ آصف

عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کاذکربہت اچھے انداز میں کیا، خواجہ آصف بھی مان گئے
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کاذکربہت اچھے انداز میں کیاہے، وزیر اعظم کو ملک کی خارجہ پالیسی کو نیا رخ دینا چاہئے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شا زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم ایک عالمی فورم پر بول رہے تھے لیکن پچھلے ڈیڑھ دوماہ سے جب سے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے تو ہم کو بحیثیت پاکستانی بہت سے سبق ملے ہیں ، ایک تو ہمارا امہ والا نعرہ ختم ہوگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی از سر نوترتیب دینی چاہئے ۔ وہ ملک جو ہمارے ساتھ جن میں ایران ، ترکی ، چائنہ شامل ہیں ان کے ساتھ ملکر پالیسی ترتیب دینی چاہئے اور جو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ان کے ساتھ تعلقات تو ختم نہیں کرنے چاہئے لیکن ایک دائرے میں ضرور رکھنا چاہئے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی خارجہ پالیسی کو نیا رخ دینا چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں