They are 100% FREE.

بدھ، 4 ستمبر، 2019

کشمیر ہمیں جان سے عزیز ہے، آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، ترجمان پاک فوج

کشمیر ہمیں جان سے عزیز ہے، آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک ..
راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کشمیری کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہکشمیر ہمیں جان سے عزیز ہے، آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، بھارت میں فاشسٹ مودی کی حکومت ہے ، وہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ،خطہ امن کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارت اس وقت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے،بھارت کچھ بھی کر نے سے پہلے 27فروری کو یادرکھے ،ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا،موجودہ حالات میں قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ایک ہے،ایٹمیہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے جس پر عام مقامات یا پریس کانفرنس پر بات نہیں کی جاسکتی،پاکستان ہائبرڈ جنگ سے نبرد آزما ہے ، اسرائیل کو تسلیم کر نے سے متعلق بات پروپیگنڈا ہے، آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے،عوام چھ دسمبر کو شہیدوں کے گھر جائے ،شہداء کے لواحقین کو محسوس ہوناچاہیے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم انسداد پولیو کو ملکر کامیاب بنائے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں