لاہور: قومی ائیرلائن کی ایک اور فضائی میزبان سمگلنگ میں ملوث نکلی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برمنگھم جانے والی پروز میں سوار خاتون فضائی میزبان کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد، اے ایس ایف حکام نے میزبان کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : برطانوی فارنزک آرگنائزیشن نے جج ارشد ملک کی ویڈیو ز کے اصلی اور مستند ہونے کی تصدیق کردی
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق قومی ائیرلائن کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے اے ایس ایف عملے نے دوران چیکنگ 380 گرام سونا برآمد کرتے ہوئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا تاکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جاسکیں تاہم کسٹمز حکام نے فضائی میزبان کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ فضائی میزبان پرواز پ ی کے 791 پر اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں