اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کاذکربہت اچھے انداز میں کیاہے، وزیر اعظم کو ملک کی خارجہ پالیسی کو نیا رخ دینا چاہئے۔
ضرور پڑھیں : 80 لاکھ یورپی یا یہودی50 روز سے محصور ہوتے توعالمی برادری کا رعمل وہی ہوتا جوکشمیروں کے بارے میں ہے؟ عمران خان
جیونیوز کے پروگرام ”آج شا زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم ایک عالمی فورم پر بول رہے تھے لیکن پچھلے ڈیڑھ دوماہ سے جب سے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے تو ہم کو بحیثیت پاکستانی بہت سے سبق ملے ہیں ، ایک تو ہمارا امہ والا نعرہ ختم ہوگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی از سر نوترتیب دینی چاہئے ۔ وہ ملک جو ہمارے ساتھ جن میں ایران ، ترکی ، چائنہ شامل ہیں ان کے ساتھ ملکر پالیسی ترتیب دینی چاہئے اور جو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ان کے ساتھ تعلقات تو ختم نہیں کرنے چاہئے لیکن ایک دائرے میں ضرور رکھنا چاہئے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی خارجہ پالیسی کو نیا رخ دینا چاہئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں