راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کشمیری کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہکشمیر ہمیں جان سے عزیز ہے، آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، بھارت میں فاشسٹ مودی کی حکومت ہے ، وہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ،خطہ امن کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارت اس وقت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے،بھارت کچھ بھی کر نے سے پہلے 27فروری کو یادرکھے ،ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا،موجودہ حالات میں قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ایک ہے،ایٹمیہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے جس پر عام مقامات یا پریس کانفرنس پر بات نہیں کی جاسکتی،پاکستان ہائبرڈ جنگ سے نبرد آزما ہے ، اسرائیل کو تسلیم کر نے سے متعلق بات پروپیگنڈا ہے، آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے،عوام چھ دسمبر کو شہیدوں کے گھر جائے ،شہداء کے لواحقین کو محسوس ہوناچاہیے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم انسداد پولیو کو ملکر کامیاب بنائے ۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے اور 25 اکتوبر کو دوبا...
-
ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا تھوڑی دیر پہلے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری بلڈنگ زمین کے ن...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں