لوگوں کو پراپرٹی کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا نوسر باز قاضی بلال گرفتار، ملزم کا متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف، فراڈ کے متعدد کیسز منظر عام پر آگئے.
یہ بھی ضرور پڑھیں : تھانہ صدرواہ پولیس کی بڑی کارروائی. 3 ڈکیت اسلحہ آتشیں سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق عطاری بلڈرز کے سیف الرحمان عطاری نے تھانہ صدر میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قاضی بلال نامی شخص نے ایبٹ آباد ایک پلازہ کی خریداری میں 75 لاکھ روپے اور ایک عدد پراڈو گاڑی لی جو اسکے پاس امانتا! موجود ہے لیکن اس نے فراڈ کیا اور پلازہ کسی اور کو منتقل کردیا، جبکہ معاہدہ کی روح سے پلازہ دینے سے انکاری ہے جبکہ پراڈو گاڑی بھی قبضہ میں لے رکھی ہے، پولیس تھانہ صدر واہ نے ملزم قاضی بلال کو گرفتار کر لیا
ملزم قاضی بلال کی گرفتاری پر متعدد لوگ پولیس سے رابطے کر رہے ہیں جن سے مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے کے فراڈ کئے ہیں، پولیس نے زیر دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں