They are 100% FREE.

جمعہ، 1 فروری، 2019

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہواؤں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہے ۔
بدھ کو سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا، شکاگو میں آج رات منفی بتیس درجہ حرارت کےساتھ تینتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گر سکتا ہے۔

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں جمعے سے کمی آنے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں