شہباز شریف 3 ہفتوں میں گرفتار ہونے والے ہیں،صاف پانی کمپنی کا سی ای او انکے خلاف وعدہ گواہ معاف بن چکے ہیں،مبشر لقمان
خطرے کی گھنٹی بج گئی،،شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں۔مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف 3 ہفتوں میں گرفتار ہونے والے ہیں،صاف پانی کمپنی کا سی ای او انکے خلاف وعدہ گواہ معاف بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم اورنگزیب جو بھی بیانات دیتی ہیں وہ خود سے نہیں بلکہ مریم صفدر کی ہدایت پر دیتی ہیں اور انکو یہ بیانات تحریری صورت مین جیل سے ملتے ہیں اور اب اس حوالے سے تازہ ترین ہدایت یہ ملی ہے کہ ابھی شہباز شریف کو چھوڑ دو کیونکہ وہ 3 ہفتوں میں گرفتار ہونے والے ہیں اور اس کے بعد وہ گرفتار ہی رہیں گے کیونکہ صاف پانی کمپنی کا سی ای او انکے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر بھی گردش میں تھی کہ جانب سابق سی ای او وسیم اجمل نے بھی اس کیس میں شہباز شریف کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ضرور پڑھیں: حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار
اس حوالے وسیم اجمل نے وعدہ معاف گواہ بننے کا عندیہ دے دیا ہے۔ایسا کرتے ہوئے انہوں نے اس اسکینڈل میں ہونے والی شدید بے ضابطگیوں کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ایما پر صاف پانی پراجیکٹ میں لوکل کمپنیوں کی بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو بلایا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں