حنیف عباسی پولن الرجی میں مبتلا، گلے میں ٹانسلز کی وجہ سے سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس کر رہے ہیں، میڈیا رپورٹس
(10 اگست 2018ء) ایفی ڈرین کیس میں قید حنیف عباسیکی جیل میں طبعیت بگڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔تاہم اب ایک اور ن لیگ رہنما جیل میں بیمار پڑ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حنیف عباسی پولن الرجی میں مبتلا ہیں۔گلے میں ٹانسلز کی وجہ سے حنیف عباسی کو سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
حنیف عباسی کا جیل اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نکے رہنما حنیف عباسی کوراولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 363 کلو گرام ایفی ڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفی ڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی ۔
)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں