اسلام آباد ۔ (تازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) صدر مملکت ممنون
حسین نےقومی اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کو پارلیمنٹ ہائوس میں صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں