They are 100% FREE.

منگل، 7 اگست، 2018

نوازشریف جیل میں،ن لیگ کا پنجاب میں بڑا مینڈیٹ حیران کن

عمران خان کووفاق میں ایک کروڑ 68لاکھ جبکہ نوازشریف کو ایک کروڑ 30لاکھ ووٹوں کی پذیرائی ملی، عمران خان نے اپوزیشن کوکمزورقراردیا، لیکن کس طرح؟ پی ٹی آئی کونمبرزبڑھانے کیلئے خود ایم کیوایم سے ہاتھ ملانا پڑا، جو معجزہ ہے۔ سینئر تجزیہ کارکامران شاہد


لاہور(07 اگست 2018ء) : سینئر تجزیہ کارکامران شاہد نے کہا ہے کہ انصاف کی بات یہ ہے نوازشریف جیل میں ہیں لیکن پنجاب میں بڑا مینڈیٹ ملناحیران کن ہے، عمران خان کووفاق میں ایک کروڑ 68 لاکھ جبکہ نوازشریف کو ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹوں کی پذیرائی ملی، عمران خان نے اپوزیشن کوکمزور قراردیا،لیکن کس طرح؟ پی ٹی آئی کو تونمبرزبڑھانے کیلئے خود ایم کیوایم سے ہاتھ ملانا پڑا، جومعجزہ ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں کہا کہ بدلتا ہے آسماں رنگ کیسے کیسے ؟ آجعمران خان کوان کی جماعت تحریک انصاف نے وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا ہے شاہ محمود قریشی نے تالیوں کی گونج میں انہیں وزرات عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔دوسری جانبنوازشریف ابھی جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی بات یہ ہے کہ نوازشریف کا چاہنے والو ں کا کہناہے کہ الیکشن میں ان کی شکل تک نہیں دکھائی گئی لیکن پھر بھی نوازشریفنے جوووٹ لیے ہیں وہ حیران کن ہیں۔
اگر میں ذاتی طور پرکہوں توشور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کولانے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔اگر مان بھی لیتے ہیں کہ الیکشن بالکل صاف شفاف ہوئے ہیں توبھیپنجاب کی سب سے بڑی پارٹی مینڈیٹ ابھی بھی نوازشریف کے پاس ہے۔حالانکہ نوازشریف جیل میں ان کی شکل کسی کونظر نہیں آئی۔اور وفاق میں اگرعمران خان کوایک کروڑ 68لاکھ ووٹ ملے ہیں تونوازشریف کو ایک کروڑ 30لاکھ ووٹ ملے ہیں۔
اگر اتنے ووٹ مسلم لیگ ن نے اس کے باوجود لیے ہیں کہ ان کا جواہم لیڈر ہے جو عوام جمع کرنے والا لیڈر ہے وہ جیل میں ہے۔جس پران کے لوگوں کواعتماد ہے جس پرووٹ پڑتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ نوازشریف مراسی یا کتے کوبھی کھڑا کردے اس کوووٹ ملے گا۔کامران شاہد نے کہا کہ یہ باتیں میں اس لیے کررہا ہوں کہ عمران خان نے کہا کہ یہ کمزور اپوزیشن ہے، اس میں اخلاقی گراوٹ کی کمی ہے۔
یہ بات شاہ محمود قریشی نے خود بتایا ہے۔میں حیران ہوں کہ یہ اپوزیشن کس طرح کمزور ہے؟ کیونکہ اس وقت عمران خان کوبڑی تگ ودو کرنی پڑی اوریوٹرن لینا پڑے ہیں۔اپنی عددی اکثریت بڑھانے کیلئے ان لوگوں سے بھی ہاتھ ملانا پڑا ۔جیسے ایم کیوایم ،اب تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے ہاتھ ملانا اس دنیا میں ایک معجزہ ہے۔ایسی پارٹی جس کے خلاف کراچی میں مینڈیٹ لیا، جس کیخلاف ان کی سیاست ہے اور ان کے بقول جنہوں نے ان کے کارکنان کوشہید کیا ہے۔ ایف آئی آرکٹوائی، بھتہ مافیا ،ٹھپہ مافیا ،تاہم 172کا عدد پورا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ان کوبھی ساتھ ملانا پڑا۔لیکن دوسری طرف اپوزیشن اس طرح سے کمزور بھی ہے کہ آصف زرداری پرجعلی بینک اکاؤنٹس اور شہبازشریف کیخلاف بھی کیسز چل رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں