لاہورہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی
لاہور ( تازہ ترین اخبار-07 اگست 2018ء) ::لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا۔۔این اے 106 فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن)کے رانا ثنا اللہکامیاب قرار دیے گئے ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 106میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے نثار جٹ کو شکست دی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ 1 لاکھ 6 ہزار 319 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ کے درمیان ووٹوں کا مارجن بہت کم رہا۔ اس حلقے کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
تحریک اںصاف کے رہنما کی درخواست پر این اے 106 میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں