الیکشن کمیشن نے عمران خان کی2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا،جبکہ تین حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری،عمران خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان
لاہور(تازہ ترین۔07 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان کے وزیراعظم بننے پر ایک بار پھرسوالیہ نشان لگ گیا، عمران خان کودکھا کرووٹ کاسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 817 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کے 261،بلوچستان اسمبلی کے 47 کامیاب امیدوارو ں کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خیبرپختونخواہ کے 92 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 کامیاب امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں