They are 100% FREE.

منگل، 7 اگست، 2018

آصف زرداری کی پر اسرار خاموشی کا بھانڈا پھوٹ گیا

آصف زرداری کی انتہائی قریبی شخصیت عمران خان کے دست راست سے رابطے میں ہے،شاہد مسعود کا دعویٰ



کراچی( 07 اگست 2018ء)::آصف زرداری کی پر اسرار خاموشی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔معروف اینکر پرسن و تجزیہ کار شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ آصفزرداری کی انتہائی قریبی شخصیت عمران خان کے دست راست سے رابطے میں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے گٹھ جوڑ جاری ہے۔
اس حوالے سے ایک جانب تو پاکستان تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نمبر گیم پوری کرنے کی فکر میں ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے بھیتحریک انصاف کو ٹکر دینے کی مکمل تیاری کر لی ہے اور ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد بنا لیا ہے۔اس سارے عمل میں پاکستانی سیاست کا بہت بڑا اور منجھا ہوا نام سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی جارہی ہے جبکہبلاول بھٹو بھی اپنی ابتدائی بیان بازی کے بعد خاموش ہیں۔
انکی اس پر اسرار خاموشی کو اب کھل کے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر تبصرے ہونے لگے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ آصف زرادری عمران خان سے خفیہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اس سب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ،،تحریک انصاف سے راہ و رسم بڑھانا چاہتی ہے۔شاہد مسعود کے دعوے کے مطابق آصف زرداری کا انتہائی اہم اور قریبی شخص عمران خان کے دست راست سے رابطے میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری نے کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کو مسترد کیا اور واضح کر دیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو لے کر کسی بھی قسم کا احتجاج نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں