They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 اگست، 2018

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوسری شادی کرلی

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوسری شادی کرلی۔ خاور مانیکا کی نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کی دوسریشادی کی خبریں گردش میں ہیں۔انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں واضح طور پر انکو ایک نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا۔
جس کے بعد یہ تاثر زور پکڑتا جارہا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

دنیانیوز کے مطابق عمران خان کے اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے دوبارہ گھر بسالیا ۔ خاور مانیکا کے نکاح کی تقریب ان کے گھر میں منعقد ہو ئی جس میں خاور مانیکا کے بچوں اور انتہائی قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔خاور مانیکا کانکاح پاکپتن کے حافظ محمد حسین نے پڑھایا ۔ نکا ح بہت سادہ تقریب میں کیا گیا  تاہم دلہن کون ہے اس بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ 
میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں