ٹیکسلا : پولیس سٹی چوکی کا گرینڈ آپریشن ،شراب فروخت کرنے والے دو ملزمان دھر لئے قبضہ سے60 لیٹر شراب برآمد،پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق انچارج سٹی چوکی ٹیکسلا انسپکٹر عاصم کی زیر قیادت پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی،موقع سے دو ملزمان سلیم اور گلزرین کو گرفتار کر لیا گیا،مذکورہ گروہ کے افراد ٹیکسلا اور گردونواح میں شراب فروخت کرنے کے گھناونے کاروبار میں ملوث تھے
پولیس کے مطابق ملزمان سے ابتدائی تفتیش جار ی ہے تاہم اہم سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے،پویس گروہ کے دیگر ارکان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں