They are 100% FREE.

جمعرات، 9 اگست، 2018

پی پی 123: مسلم لیگ ن کوبرتری، پی ٹی آئی کی نشست کم ہوگئی

ن لیگی امیدوارسید قطب علی شاہ کی درخواست پردوبارہ گنتی، پی ٹی آئی امیدوارسیدہ سونیا شاہ کو17 ووٹوں شکست، حق سچ کی جیت ہوئی۔ سید قطب علی شاہ

لاہور(09 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نے دوبارہ گنتی کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست جیت لی ہے، جبکہ تحریک انصاف پنجابمیں ایک نشست سے محروم ہوگئی ہے، پی پی 123 میں ن لیگ کے امیدوار سید قطب علی شاہ دوبارہ گنتی سے 17 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نشست پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سید قطب علی شاہ نےانتخابات میں ہارنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ گنتی کے لیے رجوع کررکھا تھا۔
جس پرالیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی پی 123کا تحریک انصاف کی امیدوار سیدہ سونیا علی رضاشاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رکھا تھا۔ تاہم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب اسمبلی کے اس حلقے میں دوبارہ گنتی کی گئی تومسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
سید قطب علی شاہ نے صرف 17ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔عام انتخابات 2018ء میں تحریک انصاف کی رہنماء سیدہ سونیا علی رضاشاہ نے 53105ووٹ حاصل کیے جبکہ اب قطب علی شاہ نے 53122 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں