They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے نیوز نیٹ ورک میں چلا گیا، یہ کون سا اینکر ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی


اسلام آباد : معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیو نیوز کا ایک اور معروف اینکر بھی حامد میر کیساتھ جی این این کیساتھ منسلک ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامد جی این این پہنچے تو عملے کیساتھ ان کا تعارف کروایا گیا اور اس دوران ان کیساتھ منیب فاروق بھی کھڑے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں کہ حامد میر کیساتھ منیب فاروق بھی جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم خود منیب فاروق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

? ضرور پڑھیں: ? حامد میر نے جیو نیوز چھوڑ دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں