They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

تارکین وطن کے مخالف ٹرمپ نے بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، ساس سسر کو امریکی شہریت دیدی

واشنگٹن : تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،میلانیا کے والدین کو 'چین مائیگریشن کے تحت امریکی شہریت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کے مخالف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا کے والدین کو 'چین مائیگریشن کے تحت امریکی شہریت دے دی،خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا،سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔

ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ ،پی ٹی آئی رہنما رائے مرتضی اقبال سب سے آگے

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں