They are 100% FREE.

منگل، 7 اگست، 2018

پاکستان میں کویت سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت کر لیے گئ

تیل کے ذخائر امریکی کمپنی کی جانب سے پاک ایران سرحدی علاقے میں تلاش کیے گئے، پاکستان تیل پیدا کرنے والا دنیا کا 5 واں بڑا ملک بن جائے  گا.

کوئٹہ (07 اگست2018ء) پاکستان میں کویت سے بڑے تیلکے ذخائر دریافت کر لیے گئے، تیل کے ذخائر امریکی کمپنی کی جانب سے پاک ایران سرحدی علاقے میں تلاش کیے گئے، پاکستان تیل پیدا کرنے والا دنیا کا 5 واں بڑا ملک بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقتصادی محاذ پر بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پاکستان کے موجودہ اور نگران وزیر خارجہ عبد اللہ ہارون کے مطابق پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان میں تیل کے ذخائر پاک ایران سرحد کے قریب کے علاقے میں دریافت کیے گئے ہیں۔ امریکی کمپنی جس نے تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں، اس کادعویٰ ہے کہ ان ذخائر سے تیل نکلنے کے بعد پاکستان تیل پیدا کرنے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق تلاش کیے گئے تیل کے ذخائر کویت سے زیادہ ہیں۔ تیل کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد پاکستان تیل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آجائے گی۔
جبکہ اس باعث پاکلستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضح کمی واقع ہوگی۔ اس وقت پاکستان اپنی ضرورت کا 85 فیصد خام تیل دوسروں ممالک سے خریدتا ہے۔ تاہم اگر پاک ایران بارڈر پر دریافت ہونے والے تیل کے ذخائر واقعی قابل استعمال ہوئے تو پاکستان کو اس باعث سالانہ 10 ارب ڈالرز سے زائد کی بچت ہو سکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نگران وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے مزید بتایا ہے کہ جس امریکی کمپنی نے پاک ایران سرحد پر تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں، اس کمپنی کیساتھ 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔
یہ کمپنی پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کرے گی۔ پاکستان میں دریافت ہونے والے تیل کے اتنے بڑے ذخائر کو وطن عزیز کیلئے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔ تیل کے اتنے بڑے ذخائر کی مدد سے پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مدد مل پائے گی اور بجلی کی پیداوار میں اچھا خاصا اضافہ ہو پائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں