They are 100% FREE.

جمعرات، 10 جنوری، 2019

پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی :ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے غلطی کااعتراف کرلیا

پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی :ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے غلطی کااعتراف کرلیا

اسلام آباد (  ٹیکسیلا نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی یہ چاہتی تھی کہ نیب کے بل کو آگے بڑھایا جائے لیکن پیپلز پارٹی پر کیسز کے سائے منڈلا رہے تھے ، اس لئے ہم نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابھی پیپلزپارٹی پر مقدمات چل رہے ہیں،یہ ہم نے غلطی کی تھی۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ تحریک انصاف کے وزراءکی گفتگو ہے ، فواد چودھر ی نے وزیر اعظم کی توہین کی بات کی ، اس کے علاوہ گورنر راج کی بات کی گئی ، اس وقت بہت سے مصیبتیں حکومت پر تحریک انصاف کی وزراءکی گفتگو کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا بیان اچھا ہے لیکن اس پر عمل در آمد ہوتو پھر ہے ، اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے اور ان پر مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے مقدمات میں وقت لگ جاتاہے لیکن ہیلی کاپٹر والے کیس میں اتنا وقت کیوں لگ رہاہے ، میں نیب سے یہ سوال کرتا ہوں کہ یہ کیس تین چار دن کا ہے ، اس کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا اور بات سامنے کیوں نہیں آرہی ؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں کہا کہ نیب قانون کوتبدیل کریں ، یہ بل حکومت لے کر آرہی ہے ، پیپلزپارٹی یہ چاہتی تھی کہ نیب کے بل کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ پیپلز پارٹی پر کیسز کے سائے منڈلا رہے تھے لیکن ہم نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابھی پیپلزپارٹی پر مقدمات چل رہے ہیں اوریہ ہم نے غلطی کی ۔ان کا کہناتھا کہ کسی شخص کو لگا دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انصاف ملے ، پاکستان میں جب لوگوں کو اداروں میں لگایا جاتا ہے ، طاقت ملنے پر ان کے رویے میں تبدیلی آجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر نیب مقدمات کے سائے منڈلارہے ہیں ، اس لئے ہم نہیں کہتے کہ نیب بل کو بڑھایا جائے لیکن اگر حکومت یہ بل لیکر آتی ہے تو اس پر ہم اپنی تجاویز دیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں