They are 100% FREE.

منگل، 8 جنوری، 2019

پی ٹی آئی کا رکن اسمبلی کروڑوں کی زمین پر قبضے میں ملوث


میں نے دو بار ذاتی طور پر وزیراعظم عمران خان کو اس متعلق آگاہ کیا لیکن کچھ بھی نہ ہوا۔ معروف صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

اسلام آباد (     ٹیکسیلا نیوز ۔08جنوری 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ لیہ کے مجید خان جو کہ تحریک انصاف کا ایم این اے ہے وہ ایک صحافی اور شاعر بھی ہے وہ تحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔لیکن 50 ساٹھ کروڑ کی زمین پر قبضے میں اس کا نام آ رہا ہے اور یہ سنگین خطرات ہیں۔ اگر یہ خطرات درست ثابت ہو گئے تو پھر وہ نا اہل ہو جائے گا اور اس کی ایم این اے شپ بھی جائے گی۔
ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میں نے اس متعلق دو بار ذاتی طور پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی لیکن اس متعلق کوئی بھی کاروائی نہیں ہوئی۔کہتے ہیں حکومت کو وقت دیں لیکن حکومت کو بھی کہیں سے شروعات تو کرنی چاہئیے۔جب کہ دوسری جانب صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے اپنےا یک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی قبضہ مافیا کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں اور اگر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی یا پنجاب اسمبلی سمیت کوئی پارٹی رہنما یا ورکر قبضہ مافیا کی پشت پناہی یا سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمران جو گزشتہ دس سال سے اقتدار میں موجود تھے نے ماسوائے الزام تراشیوں کے کوئی کام نہیں کیا۔ ان کی سر پرستی میں قبضہ مافیا متحرک رہا اور لوگوں کو جائیدادوں سمیت سرکاری پراپرٹی پر قبضے ہوتے رہے۔ جس کے باعث صوبہ پنجاب بد حالی کا شکار ہو کر رہ گیا۔یاد رہے پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈائون جاری ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن مستقبل بنیادوں پر جاری رہے گا جس میں کوئی مزاحمت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں