They are 100% FREE.

پیر، 7 جنوری، 2019

چوہدری نثار نے اب تک کابڑا الزام لگا کر حکومت کی قانو نی حیثیت کو مشکوک بنا دیا


اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اپوزیشن والا الزام دہرا کر حکومت کی قانونی حیثیت کو مشکوک بنا دیا ،ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو لا یا گیا ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو آئی ہے یا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے لائی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ الیکشن کے ذریعے لائی گئی ہے ،اس حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی سانس لینے کا موقع ملنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ن لیگ سمیت ہر پارٹی کو مستقبل کی فکر کرنی چاہیے ، فارورڈ بلاک کو معیوب عمل سمجھتا ہوں ،میں نے کبھی بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کی ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران خان کا شیلٹر ہوم منصوبہ اچھا ہے ،نواز شریف کو پانچ سال تک شیلٹر ہوم بنانے کے لیے قائل کرتا رہا لیکن بد قسمتی سے اس پر عمل نہ ہو سکا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں