They are 100% FREE.

منگل، 8 جنوری، 2019

”جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک۔۔۔“ وسیم اکرم نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر قومی ٹیم کیخلاف آپ کا تمام غصہ رفوچکر ہو جائے گا

”جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک۔۔۔“ وسیم اکرم نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر قومی ٹیم کیخلاف آپ کا تمام غصہ رفوچکر ہو جائے گا
ملتان ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں ہیں اور اگر ہم اس طرح کی وکٹیں بناتے تو اب تک رپورٹ ہو چکی ہوتیں، کوچ اور کپتان تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا انعقاد کرنے جا رہا ہوں جس میں 2 سے 3 وکٹیں ایسی بنائیں گے جن کی مٹی بیرون ملک سے لائی جائے گی۔ اکیڈمی میں فاسٹ باﺅلرز کیساتھ بیٹنگ، سپین باﺅلنگ کی بھی جدید تکنیک سے آگاہی دی جائے گی جبکہ ڈی ایچ اے ملتان گالف کورس میں گالف کی اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔
جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ جیسی وکٹ پر کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں اور اگر ہم جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بناتے تو اب تک رپورٹ ہو چکی ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور کپتان کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا ، ہم سب کو سرفراز کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں