They are 100% FREE.

منگل، 8 جنوری، 2019

فواد چوہدری نے علیمہ خا ن کے ذرائع آمدن بتا دئیے ،تہلکہ خیز انکشاف کردی


اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوزآن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کپیٹل ٹاک ‘میںمریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ علیمہ باجی نے کن ذرائع آمدن سے پراپرٹی خریدی ؟ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ گزشتہ 20سال سے کاٹن ایکسپورٹ کا کاروبار کرتی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں