
سابق وزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت
نہیں دی جا رہی، قوم ان کیلئے دعا کرے: رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری
رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی، دعاوں کی اپیل ہے، سابقوزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، قوم ان کیلئے دعا کرے۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ سے جیل کی سزا سنا دی تھی۔
سابق وزیراعظم نواز کی درخواست پر احتساب عدالت نے انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
دوسری جانب منگل کے روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا ۔ جبکہ دونوں کے درمیان کیسوں میں پیشرفت اور قانونی مشاورت بھی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں