
آئندہ 48 گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع، ایگزون موبل اور ای این آئی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری، ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان
پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے والا ہے؟ آئندہ 48 گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع، ایگزون موبل اور ای این آئی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری، ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر گزشتہ دنوں پہنچے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں۔
ضرور پڑھیں: پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی :ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے غلطی کااعتراف کرلیا
علی زیدی نے لکھا کہ تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔نہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں