They are 100% FREE.

جمعہ، 11 جنوری، 2019

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد

علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک نکلیں،انکے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے

وزیر اعظم  عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4  منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں ۔انکے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظمعمران خان کی ہمشیرہ ایک اور غیر ملکی جائیداد کی مالک نکلیں۔
وہ دبئی کے بعد امریکہ میں بھی مہنگی جائیداد کی مالک نکلیں۔وہ امریکہ میں نیو جرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں۔اس فلیٹس کی ملکیت کے لیے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا رابطہ نمبر دیا گیا ہے۔یہ جائیداد شاہ ریز نے والد کے بزنس پارٹنر کی پاور آف اٹارنی استعمال کرتے ہوئے خریدی۔یہ جائیداد 2004 میں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس جائیداد کا 2017 کے ٹیکس گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں