They are 100% FREE.

پیر، 14 جنوری، 2019

بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی


                     

حکومت نے سینٹ نشست پر بی اے پی امیدوار کا ساتھ دیا تو ہم اتحاد کا حصہ نہیں رہیں گے، اختر مینگل

 بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے امیدوار کا ساتھ دیا تو ہم اتحاد کا حصہ نہیں رہیں گے۔ سینٹ کی نشست پر بلوچستانیشنل پارٹی کے منظور کاکڑ اور بلوچستانعوامی پارٹی کے غلام نبی مد مقابل ہیں جبکہ دونوں جماعتیں حکومتی اتحادی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) سینٹ کی نشست کے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت نہ ملنے پر ناراض ہوگئی ہے۔ بی این پی مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ حکومت سینٹ نشست پرہمارے امیدوار کی حمایت کرے۔ اگر حکومت نے بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کی تو حکومتی اتحاد میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے 7اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 24ارکان جبکہ بی این پی مینگل کے 10ارکان ہیں۔ مرکز میں بلوچستان نیشنل پارٹی حکومتی اتحادیوں میں شامل ہے جبکہ بلوچستان اورمرکز میں بی اے پی بھی حکومت کا حصہ ہے ۔ سینٹ کی نششت پر بی این پی مینگل کے منظور کاکڑ اور بی اے پی کے غلام نبی کے درمیان مقابلہ ہے اور حکومت کیلئے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب مشکل مرحلہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں