
کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی،50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا،کیس چلا کر پھانسی لگا دو بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔آصف زرداری
بدین( ٹیکسیلا نیوز-06 جنوری 2019ء) :آصف زرداری بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ای بار پھر حکومت پر پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا کہ بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی،50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوکری نہیں کرنی آتی تو کیوں کرتے ہو۔
یپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکومت پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ اسلام آبادوالے کچھ اندھے،کچھ بہرے اور گونگے ہیں۔یہ بات کرتے ہیں کہ 6 مہینے میں کچھ نہیں ہو سکتا۔50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی۔
آپ کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تو نوکری کیوں کرتے ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں