
ڈی سی راولپنڈی کے حکم پر میٹرو بس سروس معطل کی گئی ہے،وجہ معلوم نہیں ہے، میٹرو انتظامیہ
اسلام آباد :جڑواں شہروں میں نامعلوم وجوہات پر میٹرو بس سروس بند کر دی گئی۔میٹرو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈی سی راولپنڈی کے حکم پر میٹرو بس سروس معطل کی گئی ہے،وجہ معلوم نہیں ہے۔تفصیلات کے موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس اچانک بند کردی گئی ہے۔میٹرو بسسروس کی بندش کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
یہ بھی نہیں بتایا جارہا کہ میٹرو بس سروس دوبارہ کب شروع کی جائے گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میٹرو بس سروس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میںمیٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔ڈی سی راولپنڈی کے حکم پر میٹرو بس سروس معطل کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹروبس سروس بند کرنے کی وجہ ہمیں بھی معلوم نہیں۔جب ڈپٹی کمشنر کا حکم ہوگا سروس بحال کر دیں گے۔واضح ہو کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اس وقت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں اور انکی موجودگی میں بہت سے حفاظتی اقدامات کئیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو بند کرنے کے فیصلے کا تعلق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے سے متعلق ہے یا نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں