They are 100% FREE.

منگل، 2 اپریل، 2019

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز خان جازی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ انکی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ہماری حکومت کے دوران کسی کو ہسپتال سے 400 روپے کی دوائی نہیں ملتی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا ہے اللہ کرے کہ یہ بن جائیں۔
اعجاز خان جازی کے حلقے کے لوگ ان کے پاس پولیس کے خلاف شکایت لے کر آئے تھے کہ تھانے میں ان کے کام نہیں ہوتے تو انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو بتایا کہ ہمارے حلقے میں جرائم بہت بڑھ چکے ہیں، اپنی ہی حکومت کے خلاف شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا راولپنڈی میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ سی پی او 5 لاکھ روپے ایس ایچ او تعینات کرنے کے لیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ایس ایچ او 3 لاکھ روپے منتھلی لیتا ہے۔
اعجاز خان جازی نے اپنے حلقہ کے لوگوں کو بتایا کہ میرا فون 2 مہینے شرمندگی کی وجہ سے بند رہا، لوگ اپنے کام کیلئے کال کرتے تھے اور ہمارے کام نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جھنڈا انصاف کی خاطر اٹھایا تھا لیکن انصاف لوگوں کو نہیں مل رہا۔ اعجاز خان جازی نے کہا کہ اگر بھارتی جہاز نہ گرتا تو سیشن میں جا کر اپنے حلقے کے لیے آواز بلند کرتا۔
.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں