
رحیم یارخان کے قریب مال گاڑی کے حادثے کے 16 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال تو ہوگیا مگر ٹرینیں 20 گھنٹے سے زائد تاخیر کاشکار ہیں جس کے باعث مسافر رل گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس 19 گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی، جبکہ اسے منگل کی صبح 8 بجے کراچی پہنچنا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان م کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی.
دوسری جانب تیزگام، گرین لائن، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں لیٹ ہیں۔
اس موقع پر مسافروں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ معلومات کی فراہمی کیلئے ریلوے انتظامیہ غائب ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں