They are 100% FREE.

اتوار، 13 جنوری، 2019

وفاقی وزیر غلام سرور خان کے حق میں جاری عدالتی عبوری حکم امتناعی ختم



لاہور ہائی کورٹ نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے حق میں جاری عدالتی عبوری حکم امتناعی ختم کر دیا،عدالت نے قراردیا کہ بادی النظر میں غلام سرور خان کیس کا فیصلہ کروانے میں سنجیدہ نہیں ہیں،عدالت نے ان کی بی اے کی ڈگری منسوخ کرنے کے خلاف 2016ء میں یہ عبوری حکم امتناعی جاری کیاتھا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار وفاقی وزیر غلام سرور خان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایسوی ایٹ انجینئر کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل سے ڈپلومہ حاصل کیا،ڈپلومہ ایف اے کے برابر تھا جس کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بی اے کیا ،ڈپلومہ کو جواز بناکر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے متعلقہ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دلوادیا،سیاسی دباؤ پر بی اے کی ڈگری کو منسوخ کرانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،
 درخواست گزار غلام سرور خان کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ بی اے کی ڈگری منسوخ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔گزشتہ روز غلام سرور کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،بورڈ کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی جانب سے تاریخ پر تاریخ مانگی جارہی ہے، لیگل ایڈوائزر نے استدعا کی کہ حکم امتناعی خارج کرکے درخواست کا فیصلہ سنایا جائے۔آئندہ۔کیس کی۔سماعت 11 مارچ 2016 کو ہوگی ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں