They are 100% FREE.

اتوار، 13 جنوری، 2019

معروف صحافی حسن نثار حکومت پر برس پڑے

معروف صحافی حسن نثار حکومت پر برس پڑے

معروف صحافی حسن نثارتحریک انصاف کی حکومت پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ ہوم ورک کی اہمیت کیا ہے مگر آج افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔مجھے افسوس سے زیادہ انکی ندامت ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔تاہم ابھی حکومت کی جانب سے بہت کچھ کئیے جانے کی ضرورت ہے ۔
موجودہ حکومت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کسی بھی قسم کا ہوم ورک نہیں کیا جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور یہی سبب ہے کہ وہ تجزیہ کار اور صحافی بھی جو کبھی تحریک انصاف کا دم بھرتے تھے آج انکو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

انہیں میں سے ایک معروف صحافی حسن نثار ہیں۔حسن نثار نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کارکردگی دیکھ کر شدید ندامت ہوتی ہے۔مجھے لگتا تھا کہ یہ بابو لوگ ہیں انکو اندازہ ہوگا کہ ہوم ورک کی اہمیت کیا ہے مگر آج افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں جب جب ایسی باتیں سنتا ہوں ،جب جب یہ ٹاسک فورسز بناتے ہیں میرا خون کھولتا ہے اور میرے منہ سے مہذب گالیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں نکلتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں