They are 100% FREE.

جمعرات، 16 اگست، 2018

معروف مذہبی سکالر مولانا الیاس قادری کے بھی لندن میں فلیٹس نکل آئے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئ


کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف مذہبی سکالر اور دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے بھی لندن میں مبینہ فلیٹس کا دعویٰ سامنے آیا ہے،مولانا الیاس قادری کے  مبینہ لندن فلیٹس کا دعویٰ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ چاچا عبدالشکور نے کیا ہے تاہم اس دعویٰ میں کتنی صداقت ہے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ چاچا عبدالشکور  نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا  الیاس قادری کے لندن میں فلیٹس کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز ہے اور ان فلیٹس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اداروں نے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کرلی ہے۔

ضرور پڑھیں:ملی نغمے دل دل پاکستان کاشاعرنثارناسک بدترین حالات میں زندگی گزارنےپرمجبور

چاچا عبدالشکور نے دعویٰ کیا کہ جس وقت  مولانا الیاس قادری سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس اتنے مہنگے فلیٹس خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ فلیٹس ایک عربی نے تحفے میں دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے فلیٹس کا ایڈریس بھی بتایا اور کہا کہ مولانا  الیاس قادری کے فلیٹس لندن کے معروف ایجویر روڈ پر واقع ہیں جن کا نمبر این آر 96 ہے۔
عبدالشکور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ بہت جلد تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بھی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات سامنے لانے والے ہیں اور  کینیڈا کے ایک آفیشل کی جانب سے دستاویزات آنے والی ہیں جن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات کا تذکرہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں