They are 100% FREE.

جمعرات، 8 اگست، 2019

ملک کے بیشتر علاقے صبح سویرے زلزلے سے لرز اٹھے

جنگ نیوز
لاہور : لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے صبح سویرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ علی الصباح پانچ بج کر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اگرچہ زلزلے کے جھٹکے زیادہ نہیں تھے تاہم پھر بھی عوام میں خوف و حراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ اس زلزلے میں کسی قسم کی مالی و جانینقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم اتنی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر ضرور نکال دیا
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے
اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں