
قومی ادارے کے سربراہ کے حوالے سے ریمارکس افسوس ناک ہیں، ذاتی مقاصد کیلئے جمہوری عمل پر اعتراض کرنے سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر میر حاصل بزنجو کے آئی ایس آئی کے خلاف بیان پر آئی ایس پی آر کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’’قومی ادارے کے سربراہ کے حوالے سے میر حاصل بزنجو کے ریمارکس افسوس ناک ہیں، اپنے چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے سارے جمہوری عمل کو متنازعہ بنانے کا رویہ درست نہیں ہے‘‘۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میر حاصل بزنجو کے الزام پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور میر حاصل بزنجو کے بیان کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ حزب اختلاف کے مرکزی رہنماء میر حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کردیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : حاصل بزنجو نےسینیٹ میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پرعائد کردیا


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں