They are 100% FREE.

جمعہ، 2 اگست، 2019

چھوٹے دکانداروں کی موجیں ختم ، 150مربع فٹ دکان پر35ہزار فکسڈ ٹیکس لیا جائیگا


ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم کا مسودہ جاری کردیاہے، 150مربع فٹ دکان پر2019 میں 35 ہزارفکسڈٹیکس لیا جائے گا۔
جیونیوز کے مطابق ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم کا مسودہ جاری کردیاہے جس کے مطابق چھوٹے دکانداروں کوفکسڈ ٹیکس دینا ہوگا ، 300مربع فٹ سے کم کورڈ ایریاوالے تاجروں کاشمارچھوٹے دکانداروں میں ہوگا ، جیولر،ہول سیل،ویئرہاوسزوالے چھوٹے دکاندارتصورنہیں ہوں گے۔ ایف بی آر کے مطابق 150مربع فٹ دکان پر2019 میں 35 ہزارفکسڈٹیکس لیا جائے گا، ایف سال 2020 میں مقررہ ٹیکس 40 ہزار روپے عائد ہوگا، فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے دکاندارکوسٹیکرجاری کیاجائےگا، 300 مربع فٹ تک کی دکان پرپہلے سال 40 ہزار فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے جبکہ دوسر ے سال 300 مربع فٹ تک دکان سے 50 ہزارفکسڈٹیکس لینے کی تجویز ہے ۔
ایف بی آر کی جانب سے ملک میں کاروبار شروع کرنے کیلئے لائسنس سکیم متعارف کرانےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ بزنس لائسنس حاصل کرنے کیلئے ایف بی آرکی ویب سائٹ پردرخواست دیناہوگی ،بزنس لائسنس درخواست گزارکو ای میل کر دیاجائے گا، لائسنس کیلئے ایف بی آرکے علاقائی دفاترمیں بھی درخواست دی جاسکے گی ، درخواست گزارکی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اور بزنس لائسنس حاصل کرنے پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائےگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں