They are 100% FREE.

جمعرات، 1 اگست، 2019

مصدق ملک نے سینیٹرزکے ضمیرجاگنے کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

مصدق ملک نے سینیٹرزکے ضمیرجاگنے کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ جب چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر علانیہ رائے شماری ہوئی تو 64ووٹ تھے جنہوں نے ہاتھ کھڑے کرکے چیئر مین سینیٹ کےخلاف اعلانیہ کھلی رائے شماری میں حصہ لیا لیکن جب سیکرٹ بیلٹنگ کا وقت آیاتو ان لوگوں کے اچانک ضمیرجاگ گئے
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ یہ خفیہ لوگ ہیں کون ہیں جو پہلے کھڑے ہوئے اورجب خفیہ رائے شماری ہوئی تو ان کے ذہن بدل گئے ، ان لوگوں کو عوام کے سامنے آنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ جب اعلانیہ رائے شماری ہوئی تو 64ووٹ تھے جنہوں نے ہاتھ کھڑے کرکے چیئر مین سینیٹ کےخلاف اعلانیہ کھلی رائے شماری میں حصہ لیا لیکن جب سیکرٹ بیلٹنگ کا وقت آیاتو ان لوگوں کے اچانک ضمیرجاگ گئے اور ان کی جانب سے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا گیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں