They are 100% FREE.

جمعرات، 1 اگست، 2019

حاصل بزنجو نےسینیٹ میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پرعائد کردیا

حاصل بزنجو نےسینیٹ میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پرعائد کردیا

خفیہ رائے شماری کے وقت ان لوگوں کو پھر کون لے گیا؟ صحافی کا سوال، یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئی کے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : حزب اختلاف کے مرکزی رہنماء میر حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کردیا،حاصل بزنجو کے الزام کو سوشل میڈیا پر شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔ حاصل بزنجو نے ایک سوال پر’’ خفیہ رائے شماری کے وقت ان کو پھر کون لے گیا؟ کے جواب میں کہا کہ یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئی کے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔
انہوں نے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں، میں کیوں پریشان ہوں گا؟ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارے 64 امیدوار تھے، سب نے دیکھا وہاں64 امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے ایک سوال” جب یہ لوگ خفیہ رائے شماری کیلئے اندر گئے ؟ تو پھر کون ان کو لے گیا؟ کے جواب میں کہا کہ یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئی کے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔
اسی طرح میر حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ میں اخلاقی طور پر جیت گیا ہوں۔ مجھے متفقہ امیدوار بنایا گیا، میں ہارا نہیں جیت گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج 1973ء کا آئین بنانے والوں کی روح کانپ گئی ہوگی۔ یہ پاکستان کے ایوان بالا، سیاست اور آئین کیلئے المیہ ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اے این پی کے میاں افتخار حسین نے کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا، ہم جانتے ہیں ایسا کیوں کیا گیا؟ہم پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے حکومت کے حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ صادق اور اپوزیشن کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کے میر حاصل بزنجو آؤٹ ہوگئے، اپوزیشن کے 64 اور حکمران اتحاد کے 36 سینیٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا، تحریک عدم اعتماد کے حق میں50 ووٹ پڑے، جبکہ صادق سنجرانی کو45 ووٹ ڈالے گئے۔
5 مسترد قرار پائے، یوں تحریک کوایک چوتھائی ووٹ نہ پڑنے پر مسترد کردیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف قرار داد کے حق میں 32 ووٹآئے،اپوزیشن نے 3 ووٹ کاسٹ کیے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک پر سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ چیئرمین سینیٹکیلئے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ کے ایوان میں 100 سینیٹرز موجود تھے۔ ن لیگ کے اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا، جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے دو سینیٹرزنے بھی پولنگ میں حصہ نہیں لیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں