They are 100% FREE.

جمعرات، 7 نومبر، 2019

کرتار پورہ کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی اور پاسپورٹ کی شرط کا خاتمہ سیکورٹی کے لئے نقصان دہ ہے..سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

ٹیکسلا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرے ہوئے سابق وزی داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دھرنے کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتے پہلے دور میں بھی دھرنوں کے حق میں نہیں تھا آج بھی اس دھرنے کو ٹھیک نہیں مانتا۔ انھوں نے کہا کہ کرتار پور راہدرای پر پاسپورٹ کی شرط کو ختم کرنا حکومت کی ناقص حکمت عملی ہے جسکا ملکی سیکورٹی پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت میں دھرنا ہوا آج مخالف جماعت کی حکومت ہے میرا ماننا ہے کہ دھرنا سیاست اچھا رواج نہیں۔ میں نے اپنے دور میں دھرنے کو۔روک کر دیکھایا تھا اسلام آباد انتظامیہ اس قابل ہے کہ وہ ان دھرنوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اگر لوگ اکھٹے ہوجائیں تو ان لوگوں کو روکنا مشکل ہوتا ہے لوگوں کو دھرنے میں آنے سے روکا جانا چاہے تھا۔ دھرنوں سے حکومتیں نہیں بدلتی۔ دھرنے سے عوام کو مشکلات اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے انکا کیا قصور ہے؟
 چوہدری نثار نے مزید کہا کہ میں نے بحثیت وزیر داخلہ عمران خان کا لاک ڈاون روک کر دیکھایا۔ عمران خان اب مشوروں سے آگے نکل چکے اب مشورہ بیکار ہے۔ الیکشن کی تحقیقات کرنا چاہیں تو حلقوں میں سب چیزیں واضح ہیں کوئی کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں