
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2019ء) : مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 16 دن بعد اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ ہسپتال سے گھر پہنچ گئے ہیں‘رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ محمد نواز شریف کے علاج کے لیے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا ہے.انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔ نیپرا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی گھر منتقلی کے بعد جاتی امرا میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔جاتی امراء پہنچنے پر کارکنان کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کے لیے موجود تھی۔مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔بتایا گیا ہے کہ سروسز اسپتال سےروانگی کے وقت نواز شریف نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا علاج کیا جس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔
آپ لوگوں سے کسی بہتر وقت پر ملاقات ہو گی۔جب کہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گھر پر بنائے گئے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے‘انہوں نے بتایا کہ محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کاﺅنٹس کم ہونے کے باعث Hospital Acquired انفیکشن ہونے کا شدید خطرہ ہے. ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نواز شریف کے لیے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی،
یہ بھی ضرور پڑھیں : اسلام آباد میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی..آزادی مارچ کا ہر کارکن 10,10روٹیاں کھاتا ہے،
ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نواز شریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا ہے‘آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا. گزشتہ روز نواز شریف کو ان کی رضامندی سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور انہیں شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جانا تھا. تاہم ان کی صاحبزادی کے روبکار جاری نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نے اپنی روانگی میں تاخیر کا فیصلہ کیا تھا تاکہ دونوں ایک ساتھ ہسپتال سے جاسکیں. تاہم (ن) لیگ کی نائب صدر کے وکلا کی جانب سے لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی تیاری میں تاخیر پر ان کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہو سکی‘اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا.بعد ازاں عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعد عدالتی اسٹاف جیل کے لیے روانہ ہوا جہاں تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی، اس کے بعد رہائی کے احکامات سروسز ہسپتال بھیجے گئے جہاں مریم نواز موجود تھیں.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں