They are 100% FREE.

بدھ، 6 نومبر، 2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو رہا کر دیا گیا جیل کا عملہ مریم نواز کے روبکار لے کر سروسز اسپتال پہنچ گیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو رہا کر دیا گیا
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز والد نواز شریف کی تیمارداری کے لیے سروسز اسپتال میں موجود تھیں ۔ جیل کا عملہ مریم نواز کی رہائی کے روبکار لے کر سروسز اسپتال پہنچا، جیل حکام نے رہائی کے روبکار پر مریم نواز کے دستخط لیے۔
۔ جبکہ 16 روز کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس کے لیے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور ہونے7کروڑ کے ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروانے پر مریم نواز کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7کروڑ روپے کے مچلکے اور اپنا پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز مریم نواز کی طرف سے مچلکے اس وقت جمع کروائے گئے جب عدالت کا وقت ختم ہوچکا تھا اس لئے ان کی روبکار نہیں جاری ہوسکی تھی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی رہائی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز میاں نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی میں شفٹ ہونے سے انکار کر دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک شریف میڈیکل سٹی شفٹ نہیں ہونگے جب تک مریم رہا نہیں ہوں گی۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی روبکار آج ڈیوٹی جج امجد نذیر چودھری نے جاری کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج امجد نذیر چودھری نے استفسار کیا کہ عدالت میں جمع کرواے جانے والی رقم کے مچلکے کہاں ہیں تو انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور رسید عدالت میں جمع کروا دی ہے۔
تو معزز جج نے دوبارہ کہا کہ کہیں کچہری والے ٹاؤٹ کے جمع تو نہیں کروائے گئے تو وکیل عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیف الملوک کھوکھر رکن اسمبلی ہیں تو یہ ان کی اپنی جائیداد ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ کے معزز جج امجد نذیر چودھری نے روبکار جاری کرنے کے احکامات دیدئیے۔لاہور ہائیکورٹ سے مریم نوازرہائی کی روبکارجاری ہوتے ہی ان کے وکلا نے وصول کیے تھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7 کروڑ روپے کے مچلکے اور اپنا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں